Friday, October 7, 2022

تین جماعتوں کی منافقت سامنے آ گئی، فوج کی نگرانی میں دوبارہ الیکشن کےلئے تیار ہیں :عمران خان

تین جماعتوں کی منافقت سامنے آ گئی، فوج کی نگرانی میں دوبارہ الیکشن کےلئے تیار ہیں :عمران خان
اسلام آباد (92نیوز) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ دھاندلی کے الزامات پر فوج کی نگرانی میں دوبارہ الیکشن کےلئے تیار ہوں، تین جماعتوں کی طرف سے منافقت سامنے آگئی۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ دھاندلی کے الزامات عائد کئے جا رہے ہیں۔ فوج کی نگرانی میں خیبرپختونخوا میں بلدیاتی الیکشن کرانے کےلئے تیار ہیں۔ تحریک انصاف کے قائد نے کہا کہ عام انتخابات میں ریکارڈ دھاندلی ہوئی تھی، تب تمام جماعتوں نے نوازشریف سے استعفے کا مطالبہ کیوں نہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اے این پی، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی ف نے سب سے زیادہ دھاندلی کی اور یہ تینوں جماعتیں ملی ہوئی ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ ملک کی بدقسمتی ہے کہ دھاندلی سے قائم ہونے والی حکومت ابھی تک قائم ہے۔ فوج کی نگرانی میں خیبرپختونخوا میں بلدیاتی الیکشن کرانے کےلئے تیار ہیں۔ عام انتخابات میں ریکارڈ دھاندلی ہوئی، نواز شریف بھی دوبارہ الیکشن کا اعلان کریں، اے این پی، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی ف نے سب سے زیادہ دھاندلی کی۔