Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

تین بچوں کے سفاک قاتل کا اعترافی بیان نائنٹی ٹو نیوز کو موصول

تین بچوں کے سفاک قاتل کا اعترافی بیان نائنٹی ٹو نیوز کو موصول
April 21, 2016
کراچی(92نیوز)جس نے روزگاردیا، اسی کاگھراجاڑ دیا اورنگی ٹاؤن میں تین معصوم بچوں کو قتل کرنے والے سفاک قاتل حسنین کا اعترافی  بیان  نائنٹی ٹو نیوز نے حاصل کرلیا۔ تفصیلات کےمطابق معصوم بچیوں مفرا ،   نمرہ   اور علی کا سفاک قاتل  جو بڑی ڈھٹائی سے انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے بیٹھا اپنا بیان ریکارڈ کر ا رہا ہے ۔ ملزم حسنین نےاعتراف کیا کہ وہ  ڈیڑھ سال سے  بچیوں  کے والد شریف الدین کے پاس نوکری کر رہا تھا۔ اس نے بتایا کہ اس نے  گھر میں داخل ہونے کے لیئے باہر والا دروازہ استعمال کیا۔ ملزم نے اعتراف کیا کہ گھر میں داخل ہوتے ہی سب سے پہلے  اس نے بڑی لڑکی نمرہ ، پھر دوسری لڑکی مفرہ اور آخر میں لڑکے علی کو قتل کیاجبکہ علی کا گلا گھو نٹنے کے لئے اس نے بچیوں کا پاجامہ استعمال کیا۔ ملزم نے بتایا کہ جب وہ  گھر میں داخل ہوا تو بچوں کی ماں مارکیٹ گئی ہوئی تھی گھر کی تلاشی کے دوران ایک پرس سے  تین ہزار اور ایک پرس سے 480 روپے ملے۔