Sunday, September 25, 2022

تین برس میں وفاقی حکومت نے چار ہزار پانچ انسانی اسمگلر گرفتار کرلیے گئے، وزارت داخلہ

تین برس میں وفاقی حکومت نے چار ہزار پانچ انسانی اسمگلر گرفتار کرلیے گئے، وزارت داخلہ
October 1, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) انسانی اسمگلروں اور غیر قانونی ٹریول ایجنسیوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا، تین برس میں وفاقی حکومت نے چار ہزار پانچ انسانی اسمگلر گرفتار کرلیے گئے۔

وزارت داخلہ کے مطابق سال دوہزار انیس میں دو ہزار چوراسی انسانی اسمگلر گرفتار کئے گئے۔ 2020 میں 1097 انسانی سمگلر پکڑے گئے۔ رواں سال اکتیس جولائی تک 824 انسانی سمگلر گرفتار کئے گئے۔

وزارت داخلہ میں انسداد انسانی سمگلنگ سیل پورے ملک کا انسانی سمگلروں کا ڈیٹا جمع کررہا ہے۔