Sunday, January 23, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

تیمور تالپورکا سینٹ الیکشن میں ووٹ خریدنے کا اعتراف پیپلزپارٹی کے گلے پڑ گیا

تیمور تالپورکا سینٹ الیکشن میں ووٹ خریدنے کا اعتراف پیپلزپارٹی کے گلے پڑ گیا
September 28, 2018
کراچی (92 نیوز) پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی تیمورتالپور کا سینٹ الیکشن میں ووٹ خریدنے کا اعتراف پیپلزپارٹی کے گلے پڑ گیا۔ تحریک انصاف نے  تیمورتالپور کے خلاف الیکشن کمیشن میں کارروائی کے لئے اسپیکر سندھ اسمبلی سے تقریر کی ریکارڈنگ مانگ لی۔ اسپیکرسے درخواست کی کہ تیمور تالپورکے اعتراف پر قانونی کاروائی کی جائے۔ تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ تیمور تالپور نے ازخود ہارس ٹریڈنگ کا اعتراف کیا ہے۔ یہ بھی کہا کہ الیکشن کمیشن اور عدالت میں تیمور تالپور کے خلاف درخواست دینگے۔