Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

تیل کی قیمت پاکستان میں ایشیائی ممالک میں سب سے کم ہے : پرویز رشید

تیل کی قیمت پاکستان میں ایشیائی ممالک میں سب سے کم ہے : پرویز رشید
February 2, 2016
اسلام آباد(92نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات  پرویز رشید نے کہا ہے کہ تیل کی قیمت پاکستان میں ایشیائی ممالک میں سے سب سے کم ہے ۔ تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات پرویز رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ تمام ایشیائی ممالک کی نسبت پاکستان میں تیل کی قیمتیں سب سے کم ہیں   جونہی عالمی سطح پر قیمتیں کم ہوتی ہیں پاکستان میں بھی  عوام کو اس کا فائدہ دیا جاتا ہے۔ سوال یہ ہے کیا وفاقی وزیر برائے اطلاعات اس امر سے بھی آگاہ ہیں کہ بھارت سمیت دیگر ایشیائی ممالک میں سالانہ فی کس آمدنی کتنی ہے؟  پاکستان اور دیگر ممالک کے شہریوں کی قوت خرید میں واضح فرق ہے۔ ورلڈ  بینک کے مطابق جنوبی ایشیا کے آٹھ ملکوں میں فی کس آمدنی کے حوالے سے پاکستان کا نمبر پانچواں ہے ،، مالدیپ میں فی کس سالانہ آمدنی  چھ ہزار چار سو دس  ڈالرز  سری لنکا میں تین ہزار چار سو ساٹھ ڈالرز، بھوٹان میں دو ہزار تین سو ستر ڈالر بھارت میں ایک ہزار پانچ سو ستر اور پاکستان میں ایک ہزار چارسو  ڈالرز ہے۔ ان اعداد و شمار سے واضح ہے کہ ان ملکوں کے شہریوں کی قوت خرید پاکستانیوں سے زیادہ ہےحکومتی دانشور تیل کی قیمتوں کا تقابلی جائزہ لیتے وقت ان حقائق کو بھی سامنے رکھیں ۔