Saturday, July 27, 2024

تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث مہنگائی کی شرح بھی کم ہوئی:وزیر خزانہ

تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث مہنگائی کی شرح بھی کم ہوئی:وزیر خزانہ
April 15, 2015
لندن(92نیوز)وزیرخزانہ اسحاق ڈارکاکہناہےکہ رواں سال تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث مہنگائی کی شرح بھی کم ہوئی ہے،اس وقت پاکستان کی شرح نموسولہ اعشاریہ چار فیصدہےجو گزشتہ سال سےتین گنا زیادہ ہے۔ لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخزانہ نےکہا کہ ن لیگ نے جب حکومت سنبھالی تو شرح نموتین اعشاریہ پانچ فیصد تھی۔ لیکن اس وقت پاکستان سولہ اعشاریہ چارفیصد کی شرح نمو کیساتھ ترقی کی راہ پرگامزن ہے۔ انہوں نے کہا  کہ معیشت کی بہتری کیلئےزیادہ ترمقاصدحاصل کرلیے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف نے سختی سے ہدایت کی ہے کہ ہر قسم کے  صوابدیدی فنڈز ختم کیے جائیں،آئندہ بجٹ میں کوئی صوابدیدی فنڈ نہیں رکھاجائےگا۔