Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

تیس سال پرانی جماعت بارہ دن کی پارٹی سے پریشان ہو گئی : انیس قائم خانی

تیس سال پرانی جماعت بارہ دن کی پارٹی سے پریشان ہو گئی : انیس قائم خانی
April 5, 2016
کراچی (92نیوز) پاک سرزمین پارٹی کے رہنما انیس قائم خانی کا کہنا ہے کہ بارہ دن کی پارٹی سے تیس سال پرانی جماعت کو پریشانی ہو رہی ہے۔ چوبیس اپریل کو باغ جناح میں بھرپور جلسہ کریں گے۔ جو لوگ کہتے ہیں وکٹیں نہیں گر رہیں ان کیلئے جمعرات کو اہم پریس کانفرنس ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے رہنما انیس احمد قائم خانی نے کہا کہ 24 اپریل کا جلسہ عصبیت، لسانیت اور فرقہ واریت کے خاتمہ کے لیے ہوگا۔ جلسہ باغ جناح گراونڈ میں ہی ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی بنے ہوئے 12 روز ہوئے ہیں اور 30 سال سے سیاست کرنے والوں کو پریشانی شروع ہوگئی ہے۔ مشورہ ہے کہ اب عوام کی خدمت کریں۔ پاک سرزمین پارٹی نے جلسے کی تیاریوں کے لیے کمیٹیاں قائم کردی ہیں اور امید ظاہر کی ہے کہ 24 اپریل کا جلسہ تاریخی ہوگا۔