Tuesday, October 4, 2022

تیسرے ٹی 20 میچ کیلئے قومی ٹیم پرتھ پہنچ گئی

تیسرے ٹی 20 میچ کیلئے قومی ٹیم پرتھ پہنچ گئی
پرتھ ( 92 نیو ز) پاک آسٹریلیا ٹی 20  سیریز  کے تیسرے میچ کے لئے قومی ٹیم کینبرا سے پرتھ پہنچ  گئی ہے ۔گرین شرٹس آرام کے بعد کل پریکٹس کرینگے ۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا  اور آخری ٹی 20 میچ جمعہ کو پرتھ میں کھیلا جائے گا، دوسری جانب آسٹریلیا نے فاسٹ باؤلر پیٹ کمنز کو تیسرے ٹی 20 میں آرام  دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ آسٹریلوی کوچ جسٹن لینگر  کا کہنا ہے  کہ پیٹ کمنز کو ٹیسٹ سیریز کے پیش نظر آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز یکم نومبر سے ہو گا۔ آسٹریلیا کو سیریز میں 0-1 سے کامیابی حاصل ہے ۔ سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا جب کہ دوسرے میچ مین آسٹریلیا نے 7 وکٹوں سے فتح سمیٹ کر سیریز میں برتری حاصل کی ۔