Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

  تیسرے ون ڈے میں زمبابوے کو شکست ،سیریز گرین شرٹس کے نام

   تیسرے ون ڈے میں زمبابوے کو شکست ،سیریز گرین شرٹس کے نام
October 5, 2015
ہرارے(سپورٹس ڈیسک)پاکستان نے زمبابوے کو ون ڈے سیریز میں دو ایک سے شکست دے دی ،گرین شرٹس نے تیسرے اور آخری میچ میں میزبان ٹیم کو سات وکٹوں سے ہرا دیا۔ فتح کے باوجود پاکستان کی ون ڈے رینکنگ میں بہتری نہ ہو سکی۔ تفصیلات کےمطابق اظہر علی کی انجری کے باعث آخری ون ڈے میں گرین شرٹس کی قیادت کرنے والے سرفراز احمد نے بطور کپتان پہلے ون ڈے کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔ ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں پہلے تو پاکستانی باؤلرز نے اپنی تباہ کن باؤلنگ سے پوری میزبان ٹیم کو اڑتیس اوورز میں صرف ایک سو اکسٹھ رنز پر ڈھیر کر دیا۔ مین آف دی میچ بلال آصف نے پانچ جبکہ عماد وسیم نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ محمد عرفان اور شعیب ملک نے بھی ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ بعد میں بلے بازوں نے صرف چونتیس اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا۔ احمد شہزاد نے بتیس رنز بنائے جبکہ بلال آصف نے شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک چھکے اور چھے چوکوں کی مدد سے چوالیس گیندوں پر اڑتیس رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ محمد حفیظ تیرہ رنز بنا سکے تاہم اسد شفیق اور شعیب ملک نے بالترتیب اڑتیس اور چونتیس رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ شعیب ملک  کو سیریز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر مین آف دی سیریز کے اعزاز سے نوازا گیا۔ سیریز جیتنے کے باوجود پاکستان ون ڈے کی عالمی درجہ بندی میں نویں پوزیشن پر موجود ہے۔ 3
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔