تیسرے ون ڈے میں انگلینڈ نے پاکستان کو تین وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کردیا
لندن (92 نیوز) آخری ون ڈے میں انگلینڈ نے پاکستان کو پاکستان کو تین وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کردیا۔
تین سو بتیس رنز کے تعاقب میں انگلش بلے بازوں کی ثابت قدم پرفارمنس رہی۔ شاہین شاہ آفریدی 78،حسن علی 69،حارث رؤف نے65رنز دیئے۔
شاداب خان 61، فہیم اشرف نے 6 اوورز میں 34رنز دئیے۔ جیمز ونس نے 102،لیوئس گریگری نے 77رنز بنائے۔
حارث رئوف نے 4،شاداب خان نے 2 وکٹیں حاصل کیں
پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 9وکٹوں پر331رنز بنائے، بابر اعظم کی 158رنز کی ٹاپ اننگز بھی ٹیم کے کسی کام نہ آئی۔ امام الحق نے 56،محمد رضوان نے 74رنز بنائے۔
انگلینڈکے برینڈن کارس نے 5،ثاقب محمود نے 3پاکستانی کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جیمز ونس میچ اورثاقب محمود سیریز کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈلے اڑے۔