Sunday, December 4, 2022

تیسرے روزے پر بھی لوڈشیڈنگ جاری !!! گرمی کے ستائے لوگوں کا مختلف شہروں میں شدید احتجاج!! ! ملتان میں شہریوں نے بجلی کے بل جلا ڈالے

تیسرے روزے پر بھی لوڈشیڈنگ جاری !!! گرمی کے ستائے لوگوں کا مختلف شہروں میں شدید احتجاج!! ! ملتان میں شہریوں نے بجلی کے بل جلا ڈالے
کراچی / فیصل آباد / ملتان / بہاولپور (92نیوز) تیسرے روزے پر بھی لوڈ شیڈنگ کا عذاب جاری ہے جبکہ حکومت بجلی کا بحران حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام نظر آ رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے ستیانہ کے بارہ دیہات میں رات سے بجلی بند ہے جس سے روزے داروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کراچی کے بعض علاقوں میں بھی غیراعلانیہ بندش کا سلسلہ جاری ہے۔ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف کئی شہروں میں آج بھی مظاہرے جاری ہیں۔ ملتان میں شہریوں نے ہاتھ والے پنکھے اٹھا کر انوکھا احتجاج کیا۔ دوران احتجاج شہریوں نے بجلی کے بل نذر آتش کر دیئے، بہاولپور میں بھی لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔ بجلی کی لوڈشیدنگ کے خلاف اسلامی کالونی بلاک نمبر دو بہاولپورکے مکینوں نے شدید احتجاج کیا۔ شہریوں نے ٹائر جلا کر یزمان روڈ اور ائیرپورٹ روڈ بلاک کر دی جس کی وجہ سے ٹریفک بند ہو گئی اور آنے جانے والے افراد بھی پریشانی کا شکار رہے۔ احتجاج کرنے افراد نے کہا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں سے یہاں کی بجلی بند ہے جس کی وجہ سے انہیں شدید ذہنی پریشانی ہے اور بجلی نہ ہونے کے باعث پانی بھی نہیں ہے۔