Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

تیسرے اتوار بھی گورنر ہاوس پنجاب عوام کے لیے کھلا رہا

تیسرے اتوار بھی گورنر ہاوس پنجاب عوام کے لیے کھلا رہا
September 30, 2018
لاہور (92 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کا تبدیلی کا سفر جاری ہے۔ تیسرے اتوار بھی گورنر ہاوس پنجاب عوام کے لیے کھلا رہا ۔ فیملیز کی بڑی تعداد گورنر ہاوس پہنچی اور چھٹی کا دن بھرپور انجوائے کیا۔ گورنر ہاوس کی سیر کر نے والوں کی تعداد میں ہر ہفتے اضافہ ہی ہو تا جا رہا ہے ۔ فیملیز کی بڑی تعداد گورنر ہاوس کے اندر موجود خوبصورت باغ، چڑیا گھر، جھیل اور بارہ دری دیکھنے کے لیے امڈ آئی۔ فیملیز کے ساتھ موجود بچہ پارٹی نے بھی چڑیا گھر میں موجود پرندوں اور جانوروں کی اٹھکیلیوں کو خوب انجوائے کیا۔ فیملیز پہلی بار گورنر ہاوس آمد پرخوب تصاویر اور سیلفیاں بناتی رہیں۔