تیسرا کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر قومی کرکٹرز کی کمروں میں ہلکی پھلکی ایکسرسائز
کپتان بابراعظم سمیت کئی کھلاڑیوں نے کمرے میں ایکسرسائز کی، نیوزی لینڈ محکمہ ہیلتھ کی جانب سے ابھی تک پاکستان اسکواڈ کو آؤٹ ڈور ٹریننگ کی اجازت نہیں ملی۔
قومی ٹیم کے 46 میں سے 42 ارکان کے کورونا ٹیسٹ تیسری بار بھی منفی آئے تھے۔ 3 کے نتائج مشتبہ طور پرہسٹورک ہیں اور ایک ٹیسٹ کا نتیجہ آنا باقی ہے۔