Wednesday, December 7, 2022

تیسرا ٹی 20،آسٹریلوی خواتین ٹیم نے پاکستانی ٹیم کو 9وکٹوں سے شکست دے دی

تیسرا ٹی 20،آسٹریلوی خواتین ٹیم نے پاکستانی ٹیم کو 9وکٹوں سے شکست دے دی
کوالالمپور( 92 نیوز)تیسرے ٹی 20 میں آسٹریلوی خواتین کرکٹ ٹیم نے پاکستان ٹیم کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی ۔ پاکستانی خواتین ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں  8وکٹوں کے نقصان پر 97 رنز بنائے  ۔ آسٹریلیا کی ٹیم نے  صرف ایک وکٹ کے نقصان پر ہدف 10.2اوورز میں پورا کرلیا۔ پاکستانی کھلاڑی جم کر نہ کھیل پائیں اور ایک کے بعد ایک وکٹ گنواتی رہیں ۔ اوپنر ناہیدہ خان اور  جویریہ خان 6،6رنز بنا کر ہمت ہار گئیں ۔ بسمہ معروف 34 اور عالیہ ریاض 17رنز بنا کر نمایاں رہیں ۔ پاکستانی ٹیم کی 6 کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکیں  جبکہ 4 کھلاڑی رن آؤٹ ہوئیں ۔ آسٹریلیا کی ٹیم نے 98رنز کا ہدف صرف ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا ۔ آسٹریلیا کی اوپنر الیسا ہیلے 67 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہیں ۔ بیتھ مونے نے 21رنز بنائے ۔