Wednesday, October 5, 2022

تیسرا ٹی ٹوینٹی ،آسٹریلیا کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

تیسرا ٹی ٹوینٹی ،آسٹریلیا کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
 پرتھ (92 نیوز) شاہین گینگروز پر جھپٹنے کو تیار ہیں۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرے اور آخری ٹی ٹوینٹی میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کر لیا۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ٹی 20 میچ میں باران باران رحمت خوب برسی جس کی وجہ سے پاکستان یقینی شکست سے بچ گیا۔ دوسرے میچ میں بابر اعظم اور افتخار احمد کی شاندار نصف سنچریوں کے باوجود پاکستانی باؤلرز 150 رنز کے ہدف کا دفاع کرنے میں ناکام رہے ۔ اسٹیواسمتھ نے 80 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر پاکستان سے فتح چھین لی۔ تیسرے ٹی20 میچ کے لیے  دونوں ٹیمیں پرتھ پہنچ چکی ہیں ۔ قومی ٹیم نے ایک روز آرام کے بعد  ہیڈ کوچ مصباح الحق کی زیر نگرانی نیٹ پریکٹس کی۔ پاکستانی ٹیم میں دو سے تین تبدیلیاں متوقع ہیں۔ مسلسل ناقص کارکردگی دکھانے والے فخر زمان کی جگہ امام الحق ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں۔ ایک اور بیڈ پرفارمر آصف علی کی جگہ خوشدل شاہ  کے ڈیبیو کا امکان ہے۔ ناقص پرفارمنس پر تجربہ کار فاست باؤلر محمد عرفان کی جگہ محمد حسنین کی فائنل الیون میں شمولیت کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹیم مینجمنٹ نے حارث سہیل کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ آسٹریلیا کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے ۔ میزبان ٹیم میں پیٹ کمنز کی جگہ شین ایبٹ کی شمولیت کا امکان ہے۔ پیٹ کمنز کو ٹیسٹ سیریز کیلئے ریسٹ دیا گیا ہے۔