Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

تیسرا ٹی ٹوئنٹی، بنگلہ دیش کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

تیسرا ٹی ٹوئنٹی، بنگلہ دیش کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
November 22, 2021 --- ویب ڈیسک

ڈھاکہ (92 نیوز) تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا۔

قومی ٹیم کی جانب سے نوجوان فاسٹ باؤلر شاہ نواز دھانی آج ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کررہے ہیں جبکہ افتخار احمد اور سرفراز احمد بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

مایہ ناز آل راؤنڈر شعیب ملک بیٹے کی طبیعت ناساز ہونے کے سبب بنگلہ دیش کے خلاف آج کے ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان دو میچز جیت کر سیریز پہلے ہی اپنے نام کرچکا ہے۔ شاہین بنگال ٹائیگرز کے خلاف سیریز میں کلین سوئپ کے لیے پُرعزم ہیں۔