Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

تیسرا ٹی ٹوئنٹی، بنگلہ دیش کا پاکستان کو جیت کیلئے 125 رنز کا ہدف

تیسرا ٹی ٹوئنٹی، بنگلہ دیش کا پاکستان کو جیت کیلئے 125 رنز کا ہدف
November 22, 2021 --- ویب ڈیسک

ڈھاکہ (92 نیوز) تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں بنگلہ دیش کا پاکستان کو جیت کے لیے 125 رنز کا ہدف دیدیا۔

میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 124 کا مجموعہ تشکیل دیا۔ اوپنر محمد نعیم 47 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔

اوپنر نجم الحسین شانتو 5 اور شمیم حسین 22 رنز بناکر رخصت ہوئے، عفیف حسین 20 ،نورالحسن 4، مہدی حسن 5 اور امین السلام 3 رنز بناسکے۔

پاکستان کی جانب سے محمد وسیم اور عثمان قادر نے 2، 2 وکٹ حاصل کیں، شاہ نواز دھانی اور حارث رؤف نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

قومی ٹیم کی جانب سے نوجوان فاسٹ باؤلر شاہ نواز دھانی نے ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کیا جبکہ افتخار احمد اور سرفراز احمد کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔

مایہ ناز آل راؤنڈر شعیب ملک بیٹے کی طبیعت ناساز ہونے کے سبب بنگلہ دیش کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی کو دستیاب نہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان دو میچز جیت کر سیریز پہلے ہی اپنے نام کرچکا ہے۔ شاہین بنگال ٹائیگرز کے خلاف سیریز میں کلین سوئپ کے لیے پُرعزم ہیں۔