Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

تیسرا ٹی ٹوئنٹی، بنگلہ دیش نے پاکستان کیخلاف 2 وکٹوں پر 63 رنز بنالیے

تیسرا ٹی ٹوئنٹی، بنگلہ دیش نے پاکستان کیخلاف 2 وکٹوں پر 63 رنز بنالیے
November 22, 2021 --- ویب ڈیسک

ڈھاکہ (92 نیوز) تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کیخلاف 2 وکٹوں پر 63 رنز بنالیے۔

میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور اب تک 11.4 اوورز میں 2 وکٹیں گنوا کر 42 رنز اسکور بورڈ پر سجا دئیے ہیں۔

نجم الحسین شانتو 5 اور شمیم حسین 22 رنز بناکر رخصت ہوئے، محمد نعیم 21 اور عفیف حسین 11 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

پاکستان کی جانب سے شاہ نواز دھانی اور عثمان قادر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قومی ٹیم کی جانب سے نوجوان فاسٹ باؤلر شاہ نواز دھانی نے ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کیا جبکہ افتخار احمد اور سرفراز احمد کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔

مایہ ناز آل راؤنڈر شعیب ملک بیٹے کی طبیعت ناساز ہونے کے سبب بنگلہ دیش کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی کو دستیاب نہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان دو میچز جیت کر سیریز پہلے ہی اپنے نام کرچکا ہے۔ شاہین بنگال ٹائیگرز کے خلاف سیریز میں کلین سوئپ کے لیے پُرعزم ہیں۔