Thursday, July 29, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

تیسرا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان فیصلہ کن میچ آج کھیلا جائیگا

تیسرا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان فیصلہ کن میچ آج کھیلا جائیگا
July 20, 2021

مانچسٹر (92 نیوز) پاک انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا فاتح کون ہوگا، فیصلہ آج ہوگا۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز ایک ایک سے برابر ہے، میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے دس بجے شروع ہوگا۔ 

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ٹی ٹوئنٹی سیریز کا فیصلہ آج مانچسٹر میں میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیمیں گزشتہ روز لیڈز سے مانچسٹر پہنچیں۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے دس بجے شروع ہوگا۔ تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہونے کی وجہ سے میچ فیصلہ کن اہمیت اختیا ر کرچکا ہے۔

پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے انگلینڈ کو 31 رنز سے شکست دی، قومی ٹیم کے 232 رنز کے جواب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 201 رنز بنا سکی تھی۔

دوسرے میچ میں شاہین آؤٹ آف فارم نظر آئے، انگلینڈ نے پاکستان کو 45 رنز سے شکست دی تھی، انگلینڈ نے پہلے کھیل کر 200 رنز بنائے، ہدف کے تعاقب میں پوری پاکستانی ٹیم 155 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔