Saturday, November 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

تیسرا ٹیسٹ : پاکستان کے خلاف انگلینڈ کی ٹیم 297 رنز بنا کر آؤٹ

تیسرا ٹیسٹ : پاکستان کے خلاف انگلینڈ کی ٹیم 297 رنز بنا کر آؤٹ
August 3, 2016
ایجبسٹن(92نیوز)تیسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں پاکستان کےخلاف انگلینڈکی ٹیم297رنزبناکرآؤٹ ہوگئی ۔ تفصیلات کےمطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلرز کو آزمانے کا فیصلہ کیا ۔ پاکستانی باؤلرز نے پہلے تو نپی تلے باؤلنگ کی اور ابتدائی پانچ وکٹیں جلدی گرادیں لیکن معین علی اور گیری بیلنس  اور الیسٹر کک کی ذمہ دارانہ بیٹنگ نے انگلیںڈ کو ایک اچھے سکور تک پہنچا دیا ۔ پاکستان کی طرف سے سہیل خان نے 5محمد عامر اور راحت علی نے 2،2وکٹیں حاصل کیں۔ انگلیںڈ کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 297رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔ انگلینڈ کی طرف سے گیری بیلنس نے 70،معین علی نے63اور الیسٹر کک نے 45 رنز کی شاندار اننگز تراشی