Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

تیسرا ٹیسٹ : پاکستان کو 141 رنز سے شکست

تیسرا ٹیسٹ : پاکستان کو 141 رنز سے شکست
August 7, 2016
  ایجبسٹن (سپورٹس ڈٰیسک)ایجبسٹن میں پاکستانی ٹیم جیتا ہوا میچ ہار گئی پانچویں اور آخری روز شاہین تین سو تینتالیس رنز کا ہدف دیکھ کر ہانپنے لگے201 رنز بنا کر پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔ تفصیلات کےمطابق  لارڈز ٹیسٹ جیتنے والے گرین کیپس نے  اولڈ ٹریفورڈ کے بعد برمنگھم کے ایج بسٹن کرکٹ گراؤنڈ میں بھی شکست کی روایت برقرار رکھی تین سو تینتالیس رنز کا ہدف دیکھ کر شاہینوں کے ہاتھ پاؤں ہی پھول گئے۔ نو آموز سمیع اسلم کے سوا کوئی بھی کریز پر جم کر نہ ٹھہر سکا انہوں نے ستر رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، اظہر علی نے بھی کسی قدر مزاحمت کرتے ہوئے اڑتیس رنز بنائے۔  پروفیسر حفیظ اور یونس خان تو روایتی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوہرا ہندسہ عبور کیے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔ یونس نے چار اور حفیظ نے دو رنز بنائے۔ اس بار تو مصباح الحق بھی امیدوں پر پورا نہ اتر سکے اور دس رنز بنا کر چلتے بنے۔ اسد شفیق نے تو اس میچ میں دوسری بار انڈا حاصل کیا جبکہ سرفراز بھی دھوکا دے گئے اور کھاتا کھولے بغیر ہی واپس چل دیئے۔ ایسے میں باؤلرز بے چارے کیا کرتے، سو یاسر شاہ بھی سات رنز بنا کر ہی واپس چلے گئے۔کمزور پاکستانی ٹیل انگلش اٹیک کے لیے تر نوالہ ثابت ہوئی اور پاکستان کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا ، انگلینڈ کو سیریز میں دو ، ایک کی ناقابل شکست برتری حاصل ہو گئی۔