Saturday, July 27, 2024

تیسرا ٹیسٹ جیتنے کیلئے کھلاڑیوں کو لارڈز ٹیسٹ والا جذبہ پیدا کرنا ہو گا : مکی آرتھر

تیسرا ٹیسٹ جیتنے کیلئے کھلاڑیوں کو لارڈز ٹیسٹ والا جذبہ پیدا کرنا ہو گا : مکی آرتھر
August 2, 2016
لاہور (92نیوز) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا کرکٹ ٹیسٹ کل برمنگھم کے ایجبسٹن گراونڈ میں شروع ہو گا۔ کوچ مکی آرتھر کہتے ہیں کہ فتح کے لیے پاکستان الیون کو جان توڑ کر کھیلنا ہو گا۔ انگلش آل راو¿نڈر بین اسٹوکس ان فٹ ہونے کے باعث تیسرا ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے۔ تفصیلات کے مطابق برمنگھم کے ایجبسٹن کرکٹ گراو¿نڈ میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سات ٹیسٹ ہوئے جس میں شاہینوں کو کسی میچ میں کامیابی نہیں ملی تاہم انگلش شیروں نے چار میچ جیتے جبکہ تین میچ بغیر ہار جیت ختم ہوئے۔ پاکستا نی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے دوسرے ٹیسٹ میں قومی ٹیم کی کارکردگی کو مایوس کن قرار دیا ہے۔ سابق جنوبی افریقی بلے باز نے کہا کہ اولڈ ٹریفورڈ میں ایسا لگ رہا تھا کہ ٹیم کا مقصد صرف ایک ہی ٹیسٹ جیتنا تھا۔ برمنگھم ٹیسٹ سے متعلق مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ تیسرا ٹیسٹ جیتنے کے لیے کھلاڑیوں کو اپنے اندر وہی جنگجویانہ صلاحیت پیدا کرنا ہو گی جس کا لارڈز میں مظاہرہ کیا تھا۔ مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ وہ محمد حفیظ کی بطور باو¿لر ٹیم میں جلد واپسی کے خواہشمند ہیں۔ انہوں نے احمد شہزاد اور عمر اکمل کو ٹیم سے باہر رکھنے کے فیصلے کو درست قرار دیا۔