Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

تیسرا ٹیسٹ  : بھارت کی میچ پر گرفت مضبوط

تیسرا ٹیسٹ  : بھارت کی میچ پر گرفت مضبوط
August 31, 2015
کولمبو(92نیوز)بھارت اور سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گیا۔ چوتھے دن کا کھیل ختم ہونے پر سری لنکا کو شکست سے بچنے کے لیے تین سو انیس رنز جبکہ بھارت کو سات وکٹیں درکار ہیں۔ تفصیلات کےمطابق بھارت اور سری لنکا کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا آخری ٹیسٹ کولمبو میں کھیلا جا رہا ہے۔ چوتھے دن کا کھیل  شروع ہوا تو بھارتی ٹیم نے اکیس رنز تین کھلاڑی آؤٹ سے نامکمل اننگز کا آغاز کیا تاہم دو سو چوہتر رنز بنا کر پوری ٹیم آؤٹ ہو گئی۔ سری لنکا کو جیت کے لیے  تین سو پچاسی رنز کا ہدف ملا  میزبان ٹیم نے ہدف کے تعاقب میں تین وکٹوں پر سڑسٹھ رنز بنا لیے ہیں۔ دن کے اختتام پر کوشل سلوا چوبیس اور اینجلو میتھیوز بائیس رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔