Friday, September 13, 2024

تیسرا ون ڈے کل، پاکستان کو انگلینڈ کیخلاف وائٹ واش سے بچاؤ کا چیلنج درپیش

تیسرا ون ڈے کل، پاکستان کو انگلینڈ کیخلاف وائٹ واش سے بچاؤ کا چیلنج درپیش
July 12, 2021

برمنگھم (92 نیوز) شاہین وائٹ واش کی خفت سے بچ پائیں گئے یا نہیں؟، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ور آخری ون ڈے کل کھیلا جائے گا۔

شاہینوں کو ایک روزہ سیریز میں وائٹ واش سے بچاؤ کا چیلنج درپیش ہے، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام پانچ بجے شروع ہو گا۔ قومی ٹیم لندن سے برمنگھم پہنچ چکی ہے جبکہ اسکواڈ کے ارکان کے کورونا ٹیسٹ بھی ہو چکے ہیں۔

گرین شرٹس آج نیٹ پریکٹس سیشن میں شرکت کریں گئے، میزبان ٹیم کو سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔