Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

تیستا سیتلواڑکو مودی حکومت نے قومی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیدیا

تیستا سیتلواڑکو مودی حکومت نے قومی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیدیا
September 3, 2015
نئی دہلی(ویب ڈیسک)گجرات فسادات کے خلاف آوازبلندکرنے والی  بھارتی خاتون تیستا سیتلواڑکومودی سرکار نے انتقامی کارروائیوں کانشانہ بنانے کی ٹھان لی اور   اسے قومی سلامتی کے لیے خطرہ قراردے دیا  بھارت کی  انتہا پسند اور جنونی  حکومت ،ایک  نہتی  خاتون  سے  ڈر  گئی۔ تفصیلات کےمطابق بھارت ایک خاتون کی آوازدبانے کے لیے پوری سرکاری مشینری   حرکت  میں  لے  آیا  ،تیستا سیتلواڑنامی سماجی کارکن کا قصور اتنا ہے  کہ وہ دوہزاردو میں ہونے والے گجرات فسادات کے   قاتلوں کوقانون کے کٹہرے میں لاناچاہتی ہے۔ مودی کے برسراقتدارآنے کے بعد اس نہتی خاتون کے خلاف انتقامی کارروائیوں میں تیزی آگئی ، بھارتی سرکار نے تیستا پر  ناجائز فنڈ اکٹھا کرنے، زرِمبادلہ کے قوانین کی خلاف ورزی، اور  متاثرین کے لیے جمع شدہ امداد میں خوردبرد کے الزامات  لگائے،  لیکن  کئی سال  گزر جانے کے  باوجود  حکومت ان الزامات کوعدالت میں ثابت نہ کرسکی، دوسری جانب  بھارتی عدالت پانچ باراس خاتون کوضمانت پررہا  کر چکی ہے۔ مودی سرکارکی ایک نہتی خاتون کے خلاف  انتقامی کارروائیاں ،سب  سے بڑی  جمہوریت  کے  دعوے داروں کے لئے سوالیہ نشان ہے۔