Wednesday, September 28, 2022

تیز گام ٹرین حادثہ ، وزیر اعظم کا انکوائری کا حکم

تیز گام ٹرین حادثہ ، وزیر اعظم کا انکوائری کا حکم
اسلام آباد ( 92 نیوز)ٌ وزیر اعظم عمران خان نے تیز گام ٹرین حادثے کی انکوائری کا حکم دے دیا  ۔ انہوں نے واقعہ کی وجوہات اور ذمہ داروں  کا تعین کرکے فوری رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ تیز گام ٹرین کی بوگی میں  سلنڈر پھٹنے سے  صبح 6بجکر 45 منٹ پر آگ لگ گئی تھی جو  تیز ہوا کے باعث پھیل گئی ، آگ نے تین بوگیوں کو اپنی لپیٹ میں لےلیا۔ حادثے میں اب تک 75 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں ۔ دوسری جانب وزیر ریلوے شیخ رشید نے  حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے 15 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے ۔ وزیر ریلوے نے ریلوے حادثے میں جاں بحق افراد کے لئے 15 لاکھ جب کہ زخمیوں کے لئے 5 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ، انہوں نے  کہا کہ  کراچی سے لاہور کے درمیان ٹرینوں کی آمد و رفت بحال ہو گئی ہے ، ٹرینوں میں کھانا بنانے پر پابندی سمیت دیگر قوانین پر سختی سے عملدرآمد کرانے کی ضرورت ہے ۔