Wednesday, September 28, 2022

تیز رفتار کار میں ڈیوائیڈر سے ٹکر اکر آگ بھڑک اٹھی،ڈرائیور جاں بحق

تیز رفتار کار میں  ڈیوائیڈر  سے ٹکر اکر آگ بھڑک اٹھی،ڈرائیور جاں بحق

گوجرانوالہ ( 92 نیوز) گوجرانوالہ میں تیز رفتار کار میں ڈیوائیڈر لائن سے ٹکرا کر  آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں ڈرائیور جھلس کر جاں بحق ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق کار کی رفتار اس قدر تیز تھی کہ  ڈرائیور سے کنٹرول نہ ہو سکی اور ڈیوائیڈر لائن سے ٹکرا گئی جس کے بعد کار میں آگ کے شعلے بھڑک اٹھے اور دیکھتے ہی دیکھتے پوری آگ نے پوری کار کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔

ریسکیو کے مطابق  جاں بحق ڈرائیور کی شناخت جمشید کے نام سے ہوئی جو گجرات کا رہائشی تھا۔