Sunday, September 25, 2022

تیز رفتار بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے 4 سالہ بچی جاں بحق، والد زخمی

تیز رفتار بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے 4 سالہ بچی جاں بحق، والد زخمی

کراچی (92 نیوز) ایم اے جناح روڈ پر تیز رفتار بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے اسکول جاتی 4 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی حادثے کے بعد مشتعل افراد نے دو بسوں کو آگ لگا دی، دوسری جانب بس کا ڈرائیور اور کنڈیکٹر جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ایم اے جناح روڈ پر ایک نجی اسکول کے سامنے دو بسوں مں ریس جاری تھی کہ اس دوران ایک بس نے برابر سے گزرنے والی موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار 4 سالہ بچی سکینہ جاں بحق ہوگئی جبکہ اس کے والد شدید زخمی ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

حادثے کا شکار ہونے والی بچی کو اس کے والد اسکول چھوڑنے جارہے تھے۔

سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) صدر توقیر کے مطابق ہنگامہ آرائی اور بسوں کو جلانے کے الزام میں 11 افراد کو حراست میں لے لیا گیا، جن سے تفتیش جاری ہے۔

دوسری جانب فرار ہونے والے بس کے ڈرائیور اور کنڈیکٹر کی تلاش میں بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔