Tuesday, December 6, 2022

تیز ترین کام ، فلائی اوور مسمار کرنےکیلئے 68 ایکس کیوٹرز جت گئے

تیز ترین کام ، فلائی اوور مسمار کرنےکیلئے 68 ایکس کیوٹرز جت گئے
بیجنگ(ویب ڈیسک)موجودہ دور ٹیکنالوجی کا دورہ ہے جس میں گھنٹوں کا کام منٹوں میں کیا جاتا ہے ۔ تیز ترین کام کیلئے  چین میں فلائی اوور مسمار کرنے کیلئے 68 ایکس کیوٹرز جت گئے ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق چین کے شہر نان چانگ میں  تعمیراتی کمپنی کو صرف تین دن میں ایک فلائی اوور کوملبے سمیت  ہٹانے کا  ٹھیکہ دیا گیا ہے ۔ اس کام کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے ٹھیکیدار نے جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس 68 ایکس کیوٹرز کام پر لگادیئے  ۔ ان 68ایکس کیوٹرز نےوسیع فلائی اوور کا ملبہ تین دنوں میں اٹھانا ہے کیونکہ یہاں ایک اور نیا فلائی اوور تعمیر کیا جائے گا ۔