Thursday, December 2, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

تیز ترین ایتھلیٹ یوسین بولٹ نے اولمپکس میں مسلسل تیسرا طلائی تمغہ جیت لیا

تیز ترین ایتھلیٹ یوسین بولٹ نے اولمپکس میں مسلسل تیسرا طلائی تمغہ جیت لیا
August 15, 2016
ریوڈی جنیرو (ویب ڈیسک) یوسین بولٹ ایک بار پھر دنیا کے تیزترین انسان بن گئے۔ ریو اولمپکس میں سو میٹر سپرنٹ ریس جیت کر اولمپکس میں مسلسل تیسری بار طلائی تمغہ جیتنے والے پہلے ایتھلیٹ کا اعزاز بھی حاصل کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق جمیکا کے یوسین بولٹ نے ریو اولمپکس میں سو میٹر کی سپرنٹ دوڑ نو اعشاریہ آٹھ ایک سیکنڈ میں مکمل کی۔ ان کے امریکی حریف جسٹن گیٹلن اعشاریہ صفر آٹھ سیکنڈپیچھے رہے۔ کینیڈا کے آندرے ڈی گراسے تیسرے نمبر پر رہے۔ یوسین بولٹ نے دوڑ کا آغاز تھوڑا سست انداز میں کیالیکن پھر ایسی تیزی دکھائی کہ حریفوں کو پیچھے چھوڑتے گئے۔ اولمپکس میں یہ بولٹ کا سومیٹر سپرنٹ دوڑ میں مسلسل تیسراگولڈ میڈل ہے اور مجموعی طور پر ساتواں اولمپک چیمپئن ٹائٹل ہے۔ جمیکا میں یوسین بولٹ کی اولمپکس میں تاریخی فتح پر جشن منایا گیا۔