Saturday, July 27, 2024

تیزگام حادثے میں جاں بحق 42 افراد کی شناخت ہو گئی

تیزگام حادثے میں جاں بحق 42 افراد کی شناخت ہو گئی
November 5, 2019
 رحیم یار خان (92 نیوز) تیزگام حادثے میں جاں بحق 42 افراد کی شناخت ہو گئی۔ مزید 17 لاشوں کی ڈی این اے رپورٹ بھی کل تک متوقع ہے۔ لواحقین کو میتیں دینے کا سلسلہ کل سے شروع ہو گا۔ ریلوے حکام نے میتیں حوالے کرنے کیلئے اسٹاف کی ڈیوٹی لگا دی۔ تیز گام ایکسپریس میں سلنڈر پھٹنے سے خوفناک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں جھلس کر 73 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے تھے ۔ آگ کے شعلوں نے تین بوگیوں کو لپیٹ میں لے لیا تھا۔ تیز گام ایکسپریس کراچی سے راولپنڈی جا رہی تھی۔ واقعہ لیاقت پور کے قریب پیش آیا تھا جس سے اپ اور ڈاؤن ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہو گئ تھی۔