Wednesday, October 5, 2022

تیزبارشوں کی پیش گوئی،نالوں کی صفائی شروع کر دی گئی

تیزبارشوں کی پیش گوئی،نالوں کی صفائی شروع کر دی گئی
کراچی ( 92 نیوز ) کراچی میں تیز بارشوں کی پیش گوئی کےبعد بلدیہ عظمیٰ جاگ اٹھی ، کچرے سے بھرے نالوں کی صفائی کا آغاز کردیا گیا ، میئرکراچی وسیم اختر کہتے ہیں نالوں سے تجاوزات کا خاتمہ کررہے ہیں، بارش کے بعد نالوں کا بڑا سول ورک شروع کریں گے۔ گجر نالے پرموجود پی ٹی سی ایل، واٹربورڈ،اور  کے الیکٹرک کی لائنوں پر مئیر کراچی  نے برہمی اظہار کیا یہ بھی کہا  ان کی نالوں پر تجاوزات کا خاتمہ کرنے کے لیے دن رات کام کررہے ہے  ۔ مئیر کراچی  نے کہا کے بلدیہ عظمیٰ  بارش کے بعد نالوں کا بڑا سول ورک بھی شروع کرنے جارہی  ہے   ۔ واٹر کمیشن کے سربراہ جسٹس ر امیرہانی مسلم گجرنالہ  پہنچے اور مئیر کراچی  کے ہمراہ صفائی کے کام کا جائزہ لیاجبکہ عدالتی حکم کے باوجود نالہ کے ایم سی کے حوالے کرنے کا نوٹیفکیشن جاری نہ ہونے پر اظہار برہمی کیا ۔