Saturday, July 27, 2024

‘تیراکیابنے گاکالیا .... تیری تودونوں اے ٹی ایمز آف شور نکلیں’

‘تیراکیابنے گاکالیا .... تیری تودونوں اے ٹی ایمز آف شور نکلیں’
April 30, 2016
لاہور (92نیوز) پانامالیکس کے معاملے پر حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان گرماگرم بیانات کاسلسلہ جاری ہے۔ لیگی رہنما کبھی ٹوئیٹر پر تو کبھی میڈیا پر آ کر پی ٹی آئی کے بیانات کا بھرپور جواب دیتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین اور علیم خان کی آف شور کمپنیوں سے متعلق خواجہ آصف کو پتہ چلا تو انہوں نے سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرہ کر ڈالا۔ انہوں نے لکھا تیرا کیا بنے گا کالیا۔۔۔تیری تو دونوں اے ٹی ایمزآف شور نکلیں۔ خواجہ آصف نے کسی کا نام لئے بغیر پنجابی میں یہ جملہ بھی لکھ دیا کہ ہور رولا پاو یعنی مزید شور مچاو¿۔ ادھر عابد شیر علی بھی بولے اور خوب بولے کہا احتساب سب کا ہو گا۔ ان کے لیڈر کے گھر کا گھیراو کرے گا تو بنی گالا اور لال حویلی بھی نہیں بچے گی۔ خان صاحب فیصل آباد آئیں ان کو ناشتہ کروائیں گے لیکن ان کو ملے گا کچھ نہیں۔ ادھر شاہد خاقان عباسی بھی وزیراعظم کے دفاع میں کسی سے پیچھے نہ رہے اورکہاکہ وزیراعظم پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں۔ انہیں صرف پارلیمنٹ ہی گھر بھیج سکتی ہے۔ طلال چودھری کا کہنا ہے کہ جہانگیرترین کے بچوں کی آف شورکمپنیاں سامنے آنے سے تحریک انصاف کی آف شور سیاست ختم ہوگئی۔ چور اور لٹیرے اب کسی کنٹینر کے پیچھے نہیں چھپ سکیں گے۔