Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

تہمینہ درانی نے آف شورکمپنیوں سے کسی بھی قسم کے تعلق کی تردید کردی

تہمینہ درانی نے  آف شورکمپنیوں سے کسی بھی قسم کے تعلق کی تردید کردی
April 6, 2016
لاہور(92نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب کی اہلیہ تہمینہ درانی نے آف شور کمپنیوں سے کسی بھی قسم کے تعلق کی تردید کر دی کہتی ہیں کمپنیاں والد کی ملکیت ہیں۔ نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے تہمینہ درانی کا کہنا تھا کہ آف شور کمپنیوں کے حوالے سے ان کا نام لئے جانے میں کوئی صداقت نہیں ہےان کے والد شاکر اللہ درانی کو ذوالفقار علی بھٹو نے گورنر اسٹیٹ بینک کے عہدے سے ہٹایا تو والد نے بیرون ملک نوکری کرلی ۔ والد نے آف شور کمپنیاں بیرون ملک ملازمت کے دوران بنائیں شہباز شریف سے شادی سے قبل والدین نے مجھے عاق کیا اور گزشتہ تیرہ سال سے والدین سے کوئی میل جول نہیں ہے اور نہ ہی والد کی کمپنیوں سے کوئی تعلق ہے۔