Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

تہران نے امریکا کو پھر دھمکایا تو خطرناک جواب دیا جائے گا ، ٹرمپ

تہران نے امریکا کو پھر دھمکایا تو خطرناک جواب دیا جائے گا ، ٹرمپ
July 23, 2018
واشنگٹن (92 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی ہم منصب کو براہ راست دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ تہران نے امریکا کو پھر دھمکایا تو خطرناک جواب دیا جائے گا۔ امریکی صدر ڈونڈ ٹرمپ نے ٹویٹ کے ذریعے ایرانی ہم منصب حسن روحانی کو خبردار کیا ۔ انھوں نے لکھا کہ ایرانی صدر آئندہ کبھی بھی امریکا کو دھمکانے کی کوشش  نہ کریں ، ورنہ ان کے ملک کو وہ نتیجہ بھگتنا پڑے گا جو تاریخ میں شاید ہی کسی نےبھگتا ہوگا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ امریکا اب وہ ملک نہیں جو ایران کی پرتشدد اور پاگلانہ  باتوں کا ساتھ دے، وہ  اس حوالے سے خبردار رہیں۔ ایرانی صدر حسن روحانی نے ایک روز قبل امریکا کو خبردار کیا تھا کہ وہ شیر کی دم سے کھیلنے سے باز رہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ جنگ تمام جنگوں کی ماں  ثابت ہو سکتی ہے۔