Thursday, September 19, 2024

تہران: ایران کے صوبہ اصفہان میں مسافر طیارہ گر کر تباہ

تہران: ایران کے صوبہ اصفہان میں مسافر طیارہ گر کر تباہ
February 18, 2018

تہران (92 نیوز) ایران کے صوبے اصفہان میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں چھیاسٹھ افراد جاں بحق ہو گئے ۔
حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کر دی گئی ۔
ایرانی میڈیا کے مطابق نجی اسمین ائیرلائن کے طیارے اے ٹی آر 72 نے دارالحکومت تہران سے یسوج شہر کیلئے اڑان بھری ۔ ٹیک آف کے پچاس منٹ بعد ہی طیارے کا ریڈار سے رابطہ منقطع ہو گیا ۔
ائیر لائن حکام نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ طیارہ یسوج شہر سے ایک سو پچاسی کلومیٹر دور سیمی روم کے پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہوا جس میں عملے کے چھ ارکان سمیت چھیاسٹھ افراد سوار تھے ۔
خراب موسم اور دشوار گزار راستوں کے باعث امدادی ٹیموں کو جائے حادثہ پر پہنچنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔
کئی دہائیوں سے بین الاقوامی پابندیوں کے باعث ایران کی ائیرلائن انڈسٹری شدید متاثر ہوئی ہے اور غیر معیاری طیاروں کے باعث کئی حادثات رونما ہو چکےہیں ۔