Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

تھینک یو سو مچ چیف صاحب،ووٹ ڈالنے والی باہمت لڑکی کا آرمی چیف کو شکریہ

تھینک یو سو مچ چیف صاحب،ووٹ ڈالنے والی باہمت لڑکی کا آرمی چیف کو شکریہ
July 31, 2018
راولپنڈی ( 92 نیوز ) ووٹ ڈالنے والے با ہمت لڑکی نے آرمی چیف کی جانب سے پذیرائی پر خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تھینک یو سو مچ چیف صاحب ۔ فجر بی بی نے کہا کہ سپہ سالار نے انہیں نوکری دی جس پروہ آرمی چیف کی بہت شکر گزار ہیں ۔ فجر  قوم کی باہمت بیٹی ہے  جس نے اپنی معذوری کو بالائے طاق رکھتے ہوئے 25 جولائی کو  ووٹ کاسٹ کر نے پہنچیں اور اپنا پیغام بھی قوم تک پہنچایا اور کہا کہ پاکستان کی بھلائی کے لئے ووٹ کاسٹ کرنے آئی  ، نوکری کے حصول کے لئے بہت کوشش کی مگر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا  ۔ ویڈیو پیغام وائرل ہوا  تو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوری باہمت بیٹی کی فوری داد رسی کی  ، اب فجر کو  پاک فوج کے زیر انتظام ملازمت مل گئی  ، جہاں وہ ملازمت کے ساتھ ساتھ اپنی تعلیم بھی جاری رکھ سکے گی۔