Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

تھل جیپ ریلی میں زین محمود نے میدان مار لیا

تھل جیپ ریلی میں زین محمود نے میدان مار لیا
November 28, 2021 ویب ڈیسک

مظفرگڑھ (92 نیوز) تھل جیپ ریلی میں زین محمود نے میدان مار لیا۔ پری پیئرڈ کیٹیگری میں زین محمود نے دو گھنٹے آٹھ منٹ انتالیس سیکنڈ میں فاصلہ طے کرکے کامیابی حاصل کی۔

مظفرگڑھ کے علاقے ہیڈ محمد والا میں چھانگا مانگا ٹیلہ پر چھٹی تھل جیپ ریلی کے چار روزہ مقابلے منعقد کیے گئے اور آخری مرحلے میں پری پئیرڈ کیٹیگری کے بڑے مقابلے منعقد ہوئے جس میں جیپ ریس کے بڑے برج الٹ گئے اور پری پئیرڈ کیٹیگری کے مقابلوں میں ریسر زین محمود نے میدان مار لیا۔

انہوں نے 2 گھنٹے 8 منٹ 39 سیکنڈ میں 190کلومیٹر کا ٹریک مکمل کیا جبکہ دوسرے نمبر پر آنیوالے صاحبزادہ سلطان محمد علی اپنے اعزاز کا دفاع نہ کرسکے اور 2 گھنٹے 12 منٹ میں ٹریک کو مکمل کر سکے اور میر نادر مگسی تیسرے نمبر پر رہے جنہوں نے 2 گھنٹے 14 منٹ 35 سیکنڈ میں ٹریک مکمل کیا۔

چھٹی جیپ ریلی کے سٹاک کیٹیگری کے دلچسپ مقابلوں میں یاسر احمد پہلے نمبر اور سلطان بہادر عزیز دوسرے نمبر پر رہے۔ چھٹی تھل جیپ ریلی میں اس بار خواتین ریسر کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی اور پری پئیرڈ خواتین کیٹیگری میں تشنا پٹیل پہلے اور ماہم شیراز قریشی دوسرے نمبر پر رہی۔

خواتین کی سٹاک کیٹیگری میں پہلے نمبر پر رباب سلطان، دوسرے نمبر پر ندا واسطی اور تیسرے نمبر پر دینا پٹیل رہی جبکہ نامور ریسر رونی پٹیل نے اپنی اہلیہ، بیٹی اور بیٹے کے ساتھ جیپ ریلی کے مقابلوں میں شرکت کی۔

جیپ ریلی کے مقابلوں کو دیکھنے کے لیے شائقین کی بڑی تعداد بھی چھانگا مانگا ٹیلہ پہنچی اور جیپ ریسر کو مقابلوں کے دوران داد دیتی رہی جس سے صحرائے تھل میں جشن کا سما تھا۔