Thursday, September 29, 2022

تھل جیپ ریلی،پری پیڈ کیٹیگری ریس میر نادر مگسی نے جیت لی

تھل جیپ ریلی،پری پیڈ کیٹیگری ریس میر نادر مگسی نے جیت لی

ملتان (92 نیوز) دوسری تھل جیپ ریلی کی  پری پیڈ کیٹیگری ریس میر نادر مگسی نے جیت لی۔ دفاعی چیمپئن صاحبزادہ سلطان گاڑی کے ٹائر پھٹنے کے باوجود دوسرے نمبر پررہے۔ ریس میں41 ڈرائیور شریک ہوئے۔

تھل جیپ ریلی کے سابقہ ونر صاحبزادہ سلطان کی گاڑی کا ٹائر بلاسٹ ہوگیا جس کی وجہ سے 40 کلو میٹر کا سفر انہوں گاڑی رم پر چلا کر 2 گھنٹے 32 منٹ میں طے کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ انس خاکوانی نے 2 گھنٹے 34 منٹ میں سفر طے کرکے تیسری پوزشن اپنے نام کی۔ معروف ریسر رونی پٹیل کی گاڑی انجن خرابی کے باعث ریس سے باہر ہوگئی۔

تھل جیپ ریلی کی پری پیڈ کیٹگری میں کل 41 ریسرز نے قسمت آزمائی جس میں سے 38 ریسرز ہی وننگ لائن تک پہنچ سکے، جبکہ 3 گاڑیاں راستے میں ہی خراب ہوگئیں، ریس کی اختتامی تقریب فیصل اسٹیڈیم مظفر گڑھ میں منعقد کی جارہی ہے جہاں جیتنے والوں کو ٹرافی کے ساتھ ساتھ دیگر انعامات بھی دیے جائیں گے۔