Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

تھر میں بارش برسی تو ہر نظارہ بدل گیا ،باسی  خوشی سے نہال

تھر میں بارش برسی تو ہر نظارہ بدل گیا ،باسی  خوشی سے نہال
July 25, 2017

\تھرپارکر(92نیوز)تھر میں مسلسل خشک سالی کے بعد ابر کرم خوب برسا تو تھریوں کی زندگی ہی بدل گئی۔ انسان تو انسان جانور، چرند ،پرند سبھی خوشی سے نہال ہو گئے ۔ ادھر تھر کے ریتلے میدان سبزےسے بھر گئے تو سیاح بھی تھر پہنچ گئے ۔

تفصیلات کےمطابق تین برسوں سے مسلسل خشک سالی کے شکار تھر نے سبزچادر اوڑھ لی ۔ دوہفتوں سے برسنے والی بارش نے تھر کا نظارہ ہی تبدیل کر دیا ۔ہر طرف پانی  اور سبزہ دکھائی دینے لگا ۔ تو تھر کے باسیوں  کی خوشیوں کی کوئی انتہا نہ رہی ۔۔ مور بھی جا بجا پائلیں ڈالتے دکھائی دینے لگے۔

قدرت مہربان ہوئی تو تھر کے  ٹیلوں پر بھی سبزہ دکھائی دینے لگا کھیت بھی آباد ہوگئے جبکہ تھری کسان بیل جوتے کھیتوں کا سینہ چیرتے دکھائی دینے لگا۔ دوسری طرف مٹھی کے قریب واقع جھیل رانا سر تلائی نے بھی ملک بھر کے سیاحوں کو اپنی خوبصورتی کا گرویدہ بنا لیا ۔سیاح جھیل پر موج مستیاں کرتے دکھائی دینے لگے۔  کہیں پانی میں ڈبکیاں لگا رہے ہیں تو کہیں ڈھول کی تھاپ پر خوب بھنگڑے ڈال رہے ہیں۔ دور دراز تک سروں پر مٹکے رکھے پانی کی تلاش  میں مارے مارے پھرنے والی تھر کی باسی خواتین تھر کی خوبصورتی کے گن گانے لگیں ۔ کہتی ہیں حکومت اقدامات کرے تو تھر کی خوبصورتی کو دیکھنے دنیا بھر سے سیاح اُمڈ آئیں۔