Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

تھری ڈی پرنٹر سے آتشیں اسلحہ بنانے والے سافٹ ویئرپرپابندی عائد

تھری ڈی پرنٹر سے آتشیں اسلحہ بنانے والے سافٹ ویئرپرپابندی عائد
August 1, 2018
نیو یارک ( 92 نیوز) امریکا کی ایک عدالت نے تھری ڈی پرنٹر سے آتشیں اسلحہ بنانے والے سافٹ ویئر پر پابندی عائد کردی۔ امریکا کی 8 ریاستوں اور ڈسٹرکٹ آف کولمبیا نے حکومت  کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا  جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ تھری ڈی پرنٹر سے بننے والے اسلحے کو ٹریس نہیں کیا جاتا، جو دہشتگردی کے واقعات میں اضافے کا سبب بن سکتے ہیں۔ ریاست واشنگٹن کے شہر سیاٹل میں فیڈرل جج رابرٹ لاسنک نے اس کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ان تمام سافٹ ویئرز پر پابندی عائد کردی ہے جو تھری ڈی پرنٹر کی مدد سے اسلحہ تیار کرتے ہیں، اب ایسا کوئی بھی پروگرام آن لائن بھی دستیاب نہیں ہوگا۔ جج رابرٹ کا کہنا ہے کہ تھری ڈی پرنٹر تمام عوامی مقامات پر دستیاب ہیں جو ممکنہ طور پر بڑے نقصان کی وجہ بن سکتے ہیں  اس لیے ایسے سافٹ ویئرز پر پابندی عائد کرنا لازمی ہے ۔ اس کیس کی اگلی سماعت 10 اگست کو ہوگی۔