Saturday, January 29, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

تھری ڈی اینیمیٹڈ فلم ”کنگ فوپانڈا تھری“ کا دوسرے ہفتے باکس آفس پر راج برقرار

تھری ڈی اینیمیٹڈ فلم ”کنگ فوپانڈا تھری“ کا دوسرے ہفتے باکس آفس پر راج برقرار
February 8, 2016
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) امریکی باکس آفس پر ”کنگ فو پانڈا تھری“ کا مسلسل دوسرے ہفتے راج برقرار رہا اور فلم نے دوسرے ہفتے میں اکیس ملین ڈالر کما کر سب کو مات دیدی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ”کنگ فو پانڈا تھری“ شائقین کو کچھ ایسی پسند آئی ہے کہ سکارلیٹ جانسن‘ چیننگ ٹیٹم‘ جوش برولن اور جارج کلونی جیسے بڑے نام بھی پانڈاز کی کشش کم کرنے میں ناکام رہے ہیں اور فلم ریلیز کے بعد سے اب تک انہتر ملین ڈالر کما چکی ہے جبکہ کوئن برادرز کی فلم ”ہیل سیزر“ دوسرے نمبر پر آ گئی ہے۔ آمدنی کے لحاظ سے ”دی ریویننٹ“ اور ”سٹار وارز : دی فورس اویکنز“ بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر رہیں۔ نکولس سپارک کی کتاب سے ماخوذ فلم ”دی چوائس“ چھے اعشاریہ ایک ملین ڈالر کما کر پانچویں پوزیشن پر آ گئی ہے۔