Thursday, December 9, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

تھرپارکر میں 50 سے زائد دیہات کی رابطہ سڑک خستہ حالی کا شکار

تھرپارکر میں 50 سے زائد دیہات کی رابطہ سڑک خستہ حالی کا شکار
February 8, 2021

تھرپارکر(92 نیوز) تھرپارکر میں 50سےزائد دیہات کی رابطہ سڑک خستہ حالی کا شکار ہے ، جس کے باعث مسافروں اور ٹرانسپورٹرزکو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

تھرپار کی 50 سے زائد دیہات کو ملانے والی اکلوتی سڑک بارشوں کے باعث ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوئی  جس کے بعد بھی  تعمیر نہ ہو سکی ،  خستہ حال سڑک کے باعث مٹھی کے رہائشیوں  کا سفر عذاب بن گیا ہے ،خراب سڑک کے باعث گاڑیوں کے ٹائر  پنکچر سمیت  خراب ہونے کے باعث مسافر بیچ راستے میں ہی خوار ہوتے رہتے ہیں ۔

سڑک پر موجود گڑھوں اور پتھروں کے باعث حادثات بھی  معمول بنچکے ہیں جب کہ  گاڑیوں کی ٹوٹ پھوٹ  الگ پریشانی کا باعث ہے ۔ مٹھی سمیت  دیگر دیہاتوں  کے افراد نے حکام بالا سے  سڑکوں کی مرمت کا مطالبہ  کیا ہے ۔