تھرپارکر میں غریبوں کے بچے مر گئے ،ذمہ دار حکومت ہے،چیف جسٹس پاکستان
کراچی ( 92 نیوز) تھرپارکر میں بچوں کی ہلاکت کے معاملے پر سپریم کورٹ رجسٹری کراچی میں سماعت ہوئی ۔
چیف جسٹس نے دوران سماعت پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت کی کار کردگی پر برہمی کااظہار کیا۔
چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے سیکرٹری ہیلتھ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں گورننس نام کی کوئی چیز نہیں ، غریبوں کے بچے مر گئے ، سب زمہ داری آپ کی حکومت پر عائد ہوتی ہے ۔
چیف جسٹس نے ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی پر مشتمل تحقیقاتی کمیشن تشکیل دے دیا۔