Saturday, July 27, 2024

تھرپارکر میں دو پھول مرجھا گئے‘ ہلاکتوں کی تعداد 126 ہو گئی

تھرپارکر میں دو پھول مرجھا گئے‘ ہلاکتوں کی تعداد 126 ہو گئی
February 7, 2016
تھرپارکر (92نیوز) سول ہسپتال مٹھی میں غذائی قلت اور دیگر امراض میں مبتلا دو پھول مرجھا گئے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے علاقے تھرپارکر میں غذائی قلت اور وبائی امراض سے متاثرہ بچوں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی مٹھی کے سول ہسپتال میں دو بچے دم توڑ گئے۔ ان دو ہلاکتوں کے ساتھ ہی رواں سال میں اب تک ہلاکتوں کی تعداد 126 ہو گئی۔ جاں بحق ہونے والوں میں روشن میگھواڑ کا نومولود بچہ اور تحصیل ڈیپلو کے گاو¿ں امرانو کے رہائشی اکبر سومرو کا دو دن کا بچہ شامل ہے۔ واضح رہے کہ امسال بھی غذائی قلت اور وبائی امراض موت کے بادل بن کر تھرپارکر کے باسیوں پر برسے جس کا شکار صرف معصوم بچے بنے۔ تھرپارکر میں اب تک ایک سو چھبیس بچے موت کی لپیٹ میں آ چکے ہیں جبکہ درجنوں ابھی بھی مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔