Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

تھرپارکر:سندھ ہائی کورٹ کا کمیشن بھی حکومت کے دباؤ کا شکار

تھرپارکر:سندھ ہائی کورٹ کا کمیشن بھی حکومت کے دباؤ کا شکار
April 2, 2016
تھرپارکر(92نیوز)تھرپارکر میں صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے سندھ ہائی کورٹ کا تین رکنی کمیشن بھی سندھ حکومت کے دباؤ میں آگیا ۔ تفصیلات کےمطابق سندھ ہائی کورٹ نے تھرکی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے تین رکنی کمیشن تشکیل دیا  جو  تیس مارچ کو مٹھی پہنچا ، مٹھی میں کمیشن کے کنوینر فتح ملک نے بیان دیا کہ تھر میں بچوں کی اموات اور گندم کی خرد برد کے ذمہ دار یہاں کے منتخب نمائندگان ہیں تاہم  ایک روز بعد ہی  کمیشن کے کنوینر فتح ملک یہ کہتے ہوئے کہ اُن کے بیان کو غلط انداز میں پیش کیا گیا  اپنے بیان سے مکرگئے جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ فتح ملک نےوزیراعلیٰ سندھ کے  دباؤ میں اپنا بیان تبدیل کیا ہے۔