Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

تھرل سے بھرپور ہالی ووڈ فلم ”سمپل کری ایچر“ کا فائنل ٹریلر ریلیز

تھرل سے بھرپور ہالی ووڈ فلم ”سمپل کری ایچر“ کا فائنل ٹریلر ریلیز
July 16, 2017

لاس اینجلس (ویب ڈیسک)سائنس فکشن فلموں کے دیوانے ہو جائیں تیار تھرل سے بھرپور ہالی ووڈ فلم ”سمپل کری ایچر“ رواں ماہ دھوم مچانے آ رہی ہے ۔

تفصیلات کےمطابق ہالی ووڈ تھرلر سائنس فکشن فلم ”سمپل کری ایچر“ کی کہانی ایک ایسی لڑکی کی زندگی پر مبنی ہے جو ایک حادثے میں اپنی یادداشت کھوبیٹھتی ہے ۔ لڑکی کا باپ سائنسی طریقوں کا استعمال کر کے اسے زندگی کی طرف واپس لے آتا ہے لیکن اس حادثے کا خوف لڑکی کے دل سے نہیں نکل پاتا ۔

فلم کی ہدایات اینڈریو فنیگن نے دی ہیں جبکہ نمایاں اداکاروں میں رسل ہاکنسن، کرولانی سینڈ برگ، ڈی اینجیلو، رچ مورس، ٹونی ڈوپ اور ویلے ڈالٹن شامل ہیں۔ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم اٹھائیس جولائی کو امریکی سینما گھروں کا رخ کرے گی۔