Saturday, July 27, 2024

تھرل سے بھرپور ہالی ووڈ فلم ”ایلیئن کوونینٹ“ کی نئی جھلکیاں جاری

تھرل سے بھرپور ہالی ووڈ فلم ”ایلیئن کوونینٹ“ کی نئی جھلکیاں جاری
April 29, 2017
لاس اینجلس (ویب ڈٰیسک)تھرل سے بھرپور ہالی ووڈ فلم ”ایلیئن کوونینٹ“(Alien: Covenant) کی نئی جھلکیاں جاری کر دی گئیں خلائی دنیا کی پراسرار کہانی انیس مئی کو بڑی اسکرین پر سجے گی ۔ تفصیلات کےمطابق ہالی ووڈ کی تھرل سائنس فکشن فلم ”ایلیئن کوونینٹ“ کی کہانی خلائی جہاز کوونینٹ کے عملے کے گرد گھومتی ہے جو ایک پراسرارسیارے پرپھنس جاتا ہےستاروں کی کہکشاں سے دور اس سیارے پر خوفناک خلائی مخلوق کا بسیرا ہوتا ہے خلائی جہاز کوونینٹ کا عملہ اس سیارے کوتفریحی مقام خیال کرتا ہےلیکن خلائی مخلوق ان پر ایسے حملہ آور ہوتی ہےکہ ان کا اس پراسرار سیارے سے نکلنا مشکل بن جاتا ہے۔ فلم کی ہدایات رڈلے اسکاٹ نے دی ہیں جبکہ نمایاں اداکاروں میں مائیکل فاس بینڈر، کیتھرائن واٹر اسٹون، بلی کرڈاپ، ڈینی میک برائیڈاور کارمین ایجیگو شامل ہیں، سنسنی خیز مناظر کا تڑکا لیے یہ فلم انیس مئی کو امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔