Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

تھرل اور فینٹسی فلم جیواسٹارم کانیا انٹرنیشنل ٹریلر جاری

تھرل اور فینٹسی فلم جیواسٹارم کانیا انٹرنیشنل ٹریلر جاری
July 9, 2017

لاس اینجلس (ویب ڈیسک)اسکائی ڈانس پروڈکشن اور وارنر برادرز پکچرز کی  تھرل اور فنٹیسی فلم جیواسٹارم کانیا انٹرنیشنل ٹریلر جاری کردیاگیا۔ شدید موسمی تبدیلیوں کے موضوع پر بنی یہ فلم رواں برس بیس اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تفصیلات کےمطابق قدرتی آفات دنیا کو لاحق خطرات میں سب سے بڑا خطرہ ہیں اور یہ  فلم اسی خطرے سے بچاؤ کی کوششوں کے گرد گھومتی ہے۔ ٹریلر کے مطابق قدرتی آفات کے نہ ختم ہونے والےسلسلے نے کائنات کو تباہی کے کنارے لاکھڑا کیا توعالمی رہنماؤں نےخلق خدا کی حفاظت کیلئے ایک وسیع سیٹلائٹ نیٹ ورک سسٹم تیار کرنے کا فیصلہ کیا۔ بدقسمتی سےدنیا کی حفاظت کیلئے بنایا گیایہ سسٹم ہی اس دنیا کا دشمن بن گیا اور قدرتی آفات کے بجائے دنیا کو حملوں کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔

اپنی حفاظت کیلئے بنائے گئے سیٹلائٹ سسٹم پر قابو پانا ابھی باقی تھا کہ جیواسٹارم نامی ایک بہت بڑا طوفان سب کچھ برباد کرنے آگیا۔ ڈین ڈیلون اور ڈینی کینن کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم میں گیررڈ بٹلر مرکزی کردار اداکررہے ہیں جبکہ ایبی کارنش اور ایڈ حارث سمیت دیگر بھی اپنے جلوے دکھائیں گے۔انسان اور قدرتی آفات کی یہ جنگ بیس اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنےگی۔