Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

تھرلر سے بھرپور ہالی وڈ فلم ” ہَش“ اگلے ماہ سینما گھروں کی زینت بنے گی

تھرلر سے بھرپور ہالی وڈ فلم ” ہَش“ اگلے ماہ سینما گھروں کی زینت بنے گی
March 23, 2016
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) تھرلر سے بھرپور امریکن فلم ہَش (Hush) کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ مائیک فلینی گن کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی قوت سماعت سے محروم ایک ایسی خاتون کے گرد گھومتی ہے جس کو اسی کے گھر میں قید کردیا جاتا ہے۔ فلم میں اس وقت جان پڑ جاتی ہے جبکہ ایک قاتل ماسک چڑھا کر بہری خاتون پر حملہ آور ہو جاتا ہے مگر قاتل شخص خاتون کی طاقت کا غلط اندازہ لگاتا ہے۔ بہری خاتون جب اس سے مقابلے کا تہیہ کر لیتی ہے تو پھر بلی چوہے کا کھیل شروع ہو جاتا ہے۔ تھرلر اور سسپنس سے بھرپور اس فلم میں جیت کس کی ہوتی ہے اس کیلئے شائقین کو اگلے ماہ تک انتظار کرنا ہو گا۔ فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں کیٹ سیگل، جان گلیہگر، ایمیلیا گریوز، سامانتھا سلوین اور مائیکل ٹروسو سمیت دیگر شامل ہیں۔ جیسن بلم کی پروڈیو س کردہ یہ فلم 8 اپریل کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔ Hush-2016